Tuesday, March 10, 2026
ہومبریکنگ نیوزحکومت کا رینجرز، ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے جوانوں کے برابر کرنے کا فیصلہ

حکومت کا رینجرز، ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے جوانوں کے برابر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت نے رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹببلری (ایف سی) کی تنخواہیں پاک فوج کے جوانوں کے برابر کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ وزیراعظم نے سول آرمڈ فورسزکی تنخواہوں میں اضافے کی اجازت بھی دے دی۔ وفاقی حکومت نے ایک اہم فیصلے کیتحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، وزارت خزانہ نے سول آرمڈ فورسز کے لیے نظرثانی بنیادی پیاسکیل 2024 کی منظوری دے دی۔

نظرثانی بنیادی پیاسکیل 2024 کے تحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں زیادہ سیزیادہ اضافہ 55 اعشاریہ 76 فیصد یا 31 ہزار 810 روپے تک بنیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رینک کے حساب سے تنخواہوں میں اضافہ مختلف اور اوسط اضافہ کم بنیگا، تنخواہوں میں اضافہ پنجاب رینجرز، سندھ رینجرز، ایف سی نارتھ اور ایف سی ساتھ خیبر پختونخواہ،ایف سی نارتھ اور ایف سی ساتھ بلوچستان، پاکستان کوسٹ گارڈز، گلگت بلتستان اسکاٹس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لیے ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔