اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے کا اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ،چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو سی ڈی اے ہیڈ کواٹر میں منعقدہ اجلاس میں بریفنگ دی گئی ہے کہ اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں کل سے پہنچنا شروع ہو جائیں گی.ابتدائی طور پر 30 بسیں کل سے اسلام آباد پہنچیں گی۔ یہ بسیں ابتدائی طور پر دو روٹس پر چلائی جائیں گی۔فیڈر روٹ 7 نسٹ سے شروع ہوکر پمز ہسپتال تک آئیگا۔فیڈر روٹ 4 پمز سے شروع ہوکر بری امام/ قائد اعظم یونیورسٹی تک ہوگا۔یہ سروس صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک استعمال کی جاسکے گی۔چیئر مین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ مستحق طبقات بشمول معزور افراد، طلبا و دیگر سبسڈی دینے کے لئے کام کیا جائے۔
وفاقی ترقیاتی ادارے کا اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

