Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزعدالتوں کوادراک ہونا چاہیے،سائفر حقیقت ہے،نیشنل سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا،حکومتی ترجمان

عدالتوں کوادراک ہونا چاہیے،سائفر حقیقت ہے،نیشنل سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا،حکومتی ترجمان

اسلام آباد (سب نیوز )قانونی امور کیلئے حکومتی ترجمان بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سائفر ایک حقیقت ہے اس کوجھٹلایا نہیں جاسکتا، عدالتوں کو ادراک ہونا چاہیے تھا کہ حساس معاملہ ہے،نیشنل سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر کیس کا فیصلہ آنے کے بعد قانونی امور کیلئے حکومتی ترجمان بیرسٹرعقیل ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سائفراپیلوں کا تفصیلی فیصلہ آئیگاتودیکھاجائیگا،سائفرایک حقیقت ہے اس کوجھٹلایا نہیں جاسکتا،اس کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جلسے میں لہرایاگیا۔

حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی ڈاکومنٹس کولہراکرسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا،سائفرکی ایک کاپی گم ہیپرنسپل سیکرٹری نیاس حوالیسیبیان ریکارڈ کروایا، قومی سلامتی کے معاملے پرسیاست کی گئی جوقابل مذمت اقدام تھا،کوئی ملک اپنی نیشنل سیکیورٹی پرکھیلنے کی اجازت نہیں دیتا۔

بیرسٹرعقیل ملک کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی ایشو پرملک کی خود مختاری سیکیورٹی اس کے ساتھ جڑی ہے،پراسکیوشن فیصلہ پڑھنے کے بعد اپیل میں جانے یانہ جانے کا فیصلہ کیاجائے گا،عدالتوں کواس پیرائے میں دیکھنا تھا کہ یہ حساس معاملہ ہے،یہ کوئی عام معاملہ نہیں تھا،نیشنل سیکیورٹی کیساتھ کھیلاگیا اس کی معافی نہیں ہے۔

قانونی امور کا مزید کہنا تھا کہ یورپ امریکا اپنی قومی سلامتی پرسمجھوتہ نہیں کرتے، اگر ایسا سمجھوتہ کیا گیا تو ایک پنڈورہ باکس کھلیگا،افواج پاکستان اورحکومت پاکستان نیشنل سیکیورٹی کا پہرہ دیگی،آج کیفیصلیکیبعد کوئی بھی سیاسی لیڈرقومی سلامتی پرکھیل سکیگا۔

انھوں نے کہا کہ اب فیصلہ آچکا ہیاگر قانونی سقم ہوا تو پراسیکیوشن فیصلہ کرے گی، عدالتوں کوادراک ہونا چاہیے،نیشنل سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا،جس طرح فیصلے آرہے ہیں عوام دیکھ رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔