اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے نے سیکٹر سی 16کے متاثرین کیلئے سیکٹر میں ہی ون ونڈو قائم کردی،ون ونڈو چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے، ون ونڈو کے ذریعے سیکٹرسی 16کے متاثرین کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جا ئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ون ونڈو کے ذریعے سیکٹر سی 16کے مقامی لوگوں کی اراضی سمیت بی یو پی کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پرسی ڈی اے کے ریوینیو کا عملہ ون ونڈو میں تعینات کیا گیا ہے۔ متاثرین اپنے کلیمز کیلئے سی ڈی اے کے دفتر کے بجائے سیکٹر سی 16 میں ون ونڈو پر جا سکتے ہیں ۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ متاثرین کے مسا ئل حل کر کے سیکٹر ڈویلپمنٹ میں تیزی لائی جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے کے دورے بعد سیکٹرز کے ترقیاتی کا موں میں تیزی آئی ہے۔چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر ڈی جی ورکس اتوار کے روز بھی سیکٹرز میں ترقیاتی کا موں کی نگرانی کیلئے سائٹس پر موجود رہے۔چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ترقیاتی کاموں کو پورا ہفتہ اور 24گھنٹے جاری رکھا جا رہا ہے۔
