Wednesday, May 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومکھیلمصباح نے کوہلی کو پاکستان ٹیم کیلیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

مصباح نے کوہلی کو پاکستان ٹیم کیلیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

نیویارک: سابق کپتان مصباح الحق نے بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی کو پاکستان ٹیم کیلیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس کو 9 جون کے میچ میں گرین شرٹس کیلیے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں تو انھوں نے جواب دیا کہ سب سے بڑی رکاوٹ تو ویراٹ کوہلی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوہلی پاکستان کے خلاف پہلے کھیل چکے اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ دباؤ کا کیسے سامنا کرنا ہے، گزشتہ ورلڈکپ میں بھی کوہلی میچ ہاتھوں سے چھین کر لے گئے ہیں، ایسے کھلاڑی ہمیشہ ہی خطرناک ہوتے ہیں۔

مصباح نے اس ورلڈکپ میں جسپریت بمرا کی جانب سے بہترین بولنگ کی بھی توقع ظاہر کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔