اسلام آباد:وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق نئی کابینہ کمیٹی بنا دی۔
ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کے لیے نیا کمیشن بنانا چاہیے یا نہیں؟ کمیٹی سفارش کرے گی۔
کابینہ ڈویژن کے نوٹس کے مطابق کابینہ کمیٹی 2 ہفتے میں اپنی سفارشات دے گی، کمیٹی اگرنیا کمیشن بنانے کی سفارش کرتی ہے تو ٹی او آرز کا تعین بھی کرےگی۔
کابینہ کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کریں گے۔
وزیر داخلہ، وزیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، اٹارنی جنرل اور سیکریٹری قانون کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔
وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق نئی کابینہ کمیٹی بنا دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
