اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان ر ئو ف حسن حملہ کیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کے 2 کلو میٹر اطراف کی سیف سٹی فوٹیج حاصل کرلی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی ترجمان ر ئو ف حسن حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی ٹیم نے 2 کلو میٹر تک کی سیف سٹی فوٹیج حاصل کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سراں نے کالے رنگ کی مہران گاڑی استعمال کی، خواجہ سرا گاڑی پر سوار ہوکر ستارہ مارکیٹ پہنچے تھے، حملہ آوروں کے حوالے سے نادرا رپورٹ کا انتظار ہے۔تفتیشی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی کے مکمل روڈ کی تفتیش جاری ہے، اس کے علاوہ پرائیویٹ سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی چھان بین جاری ہے۔واضح رہے کہ 21 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ر ئو ف اسلام آباد میں نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ ر ئو ف حسن پر کیے گئے حملے کے حوالے سے معلومات لے رہے ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بیان میں بتایا تھا کہ ر ئو ف حسن کو نجی ٹی وی کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا گیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ عینی شاہدین کے مطابق ر ئو ف حسن کو خواجہ سراں نے چہرے پر بلیڈ مارا، پولیس موقع پر موجود ہے اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔
