اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے اجراء کا اعلان کر دیا۔
عبدالرحمن کو کیپیٹل ایمرجنسی سروسز اسلام آباد کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کا قیام ایمبولینس۔ فائر بریگیڈ اور واٹر ریسکیو سروس۔ کیپٹل ایمرجنسی سروسز کے تحت یکجا اسلام آباد میں ایمرجنسی سروسز 1122 کے نئے سنٹرز بھی بنائے جائیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو ٹاسک دے دیا۔
وفاقی وزیر نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران ایمبولینس 1122 اور فائر بریگیڈ کے عملے سے ملاقات کی اور جانفشانی سے فرائض کی ادائیگی کی تلقین کی۔سی ڈی اے ایمرجنسی سروس کے ڈاکٹر عبد الرحمان نے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور واٹر ریسکیو سروس کو کیپٹل ایمرجنسی سروسز کے تحت یکجا کیا جائے گا۔شہری کسی بھی ہنگامی حالت کی صورت میں 1122 پر کال کر کے ایمرجنسی سروسز حاصل کر سکیں گے۔یونیفائیڈ ایمرجنسی کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
گاڑیوں کی جی پی ایس کے ذریعے لائیو ٹریکنگ کی جائے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عملے کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں۔ نے شہر میں ایمرجنسی سروسز 1122 کے نئے سٹیشن قائم کرنے اور منظور شدہ خالی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیوں کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایمبولینسز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور ایمرجنسی سروسز سے ڈاکٹر عبد الرحمان اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ ، کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے قیام کا اعلان ، تفصیلات سب نیوز پر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
