Saturday, June 21, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد پولیس میں تبادلوں کا فیصلہ، ڈی آئی جی سے محرر تک اکھاڑ پچھاڑ ہوگی

اسلام آباد پولیس میں تبادلوں کا فیصلہ، ڈی آئی جی سے محرر تک اکھاڑ پچھاڑ ہوگی

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد پولیس میں مزید تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)سے محرر تک اکھاڑ پچھاڑ ہوگی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز کے عہدے پر تعیناتی کے لیے لاہور سے علی رضا کو لایا جا رہا ہے جبکہ ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی آپرینشز کے لیے بلوچستان سے ایک پی ایس پی آفیسر کو تعینات کیا جائے گا، حسن سردار احمد خان کو ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر تعینات کردیا گیا ۔اسی طرح ایس پی سوہان اصغر علی کو تبدیل کرکے ایس پی وزیراعظم ہاس تعینات کردیا گیا، ذرائع کے مطابق خیبرپختوانخو صوبے سے واپس تبدیل ہونے والے ایس ایس پی یاسر آفریدی کو بھی اہم عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تھانوں کی سطع پر بھی ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کی ڈویثرن سطع پر تبدیل کیا جائے گا، تھانوں کے تمام محرر اور نائب محرر بھی تبدیل کردئیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔