Tuesday, February 24, 2026
ہومدنیاپاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 300 افراد ہلاک

پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 300 افراد ہلاک

پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ دور افتادہ صوبے اینگا کے متاثرہ دیہات تک پہنچنے میں ریسکیو ورکرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ راستہ مختلف مقامات پر بند ہوچکے ہیں۔ بھاری مشینری کو مٹی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے آگے لے جانا ممکن نہیں ہو پارہا۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق علاقے کے منتخب عوامی نمائندے ایموس ایکم نے بتایا کہ یامبیلی گاؤں میں جمعہ کی رات دو بجے مٹی کے تودے گرنے کے واقعات رونما ہوئے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے 1182 مکانات تباہ ہوئے۔ سیکڑوں مویشی بھی مارے گئے۔
پاپوا نیو گنی میں انٹرنیشنل مشن فار مائگریشن کے سربراہ سرہان ایکٹوپریک نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والا علاقہ فٹبال کے چار میدانوں کے رقبے جتنا ہے اور اس علاقے کے دیہات میں کم و بیش چار ہزار افراد سکونت پذیر تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔