ہومپاکستانوزیر اعظم کی صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم کی صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت صنعتی شعبے کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانے کے لیے صنعتوں کو کم لاگت پربجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

وزیر اعظم نے صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعظم نے صنعتی شعبے کے لیے ٹیرف ریشنلائیزیشن پرحکمت عملی فوری تیارکرنیکی بھی ہدایت کی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، صنعتوں کے فروغ اورپیداواری استعدادکوبروئے کارلانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بجلی اور گیس کی ٹیرف ریشنلائزیشن کے لیے صنعتوں سے مشاورت کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔