Saturday, December 27, 2025
ہومبریکنگ نیوزوفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، علی پرویز ملک کو وزیر مملکت تعینات کرنے کی سمری صدر کو ارسال

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، علی پرویز ملک کو وزیر مملکت تعینات کرنے کی سمری صدر کو ارسال

اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ،وزیراعظم نے رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک کو وزیر مملکت تعینات کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے علی پرویز ملک کو خزانہ کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔علی پرویز ملک کی بطور وزیر مملکت حلف برداری کی تقریب 17 مئی کو شیڈول ہے۔حلف برداری کی تقریب کے بعد علی پرویز ملک کے قلمدان کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔علی پرویز ملک کو توانائی کا اضافی قلمدان بھی سونپاجائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔