Saturday, October 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزمولانا فضل الرحمان کا فوج کے سیاست سے دور رہنے، حکومت سے مستعفی ہونے، دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ

مولانا فضل الرحمان کا فوج کے سیاست سے دور رہنے، حکومت سے مستعفی ہونے، دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ

ملتان(سب نیوز ) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے حکومت مستعفی ہوجائے اور فوج الیکشن سے دور رہے، ملک میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی کمزور اسمبلی ہے، پیپلزپارٹی حکومتوں بنچوں پر بیٹھی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں، ہم دھاندلی کیخلاف تحریک شروع کرچکے ہیں، دیگرجماعتیں ارادہ رکھتی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پنجاب کے کسان بہت مظلوم ہیں، جب گندم موجود ہے تو باہر سے گندم کیوں منگوائی، عام کسان کے ساتھ ظلم کیا گیا۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ جنہوں نے کسانوں کے ساتھ ظلم کیا ان کا محاسبہ کیوں نہیں کیا جارہا، موجودہ حالات میں حکومت کسی طرح ڈیلیورنہیں کرسکتی، افغانستان کے ساتھ بھی جھگڑا جاری ہے، افغانستان براہ راست چین سے تعلقات قائم کر لے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ گھاٹے کے سودے ہم کر رہے ہیں، گزشتہ 7 ماہ سے لوگ چمن بارڈر پر دھرنا دے کر بیٹھے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میرے مدمقابل دونوں افراد وزیراعلی اور گورنر بنے ہیں، کوئی اور ہوتا کون ہے مجھے وزارت عظمی یا وزارت اعلی کی پیشکش کرے، عوام مجھے ووٹ دیں گے تو صدر اور وزیراعظم بنوں گا۔سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ ہمارا بجٹ آئی ایم ایف کے ہاتھ میں ہے انہی لوگوں نے بنانے ہیں، انہی لوگوں کا ہماری فوج تحفظ کر رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔