اسلام آباد (آئی پی ایس )شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی جماعت میں کون کون سے سیاسی رہنما شامل ہوں گے، سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ان کے نام بتا دیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سردار مہتاب عباسی، زعیم قادری، جاوید عباسی اور ظفر مرزا جیسے سیاستدانوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے نامور لوگ بھی ان کی پارٹی میں شامل ہوں گے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کی رجسٹریشن جمعرات کے روز تک کروا دی جائے گی۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ دعوی نہیں کرتے کہ پارٹی فوری مقبول جماعت بن جائے گی لیکن کیونکہ وہ بھی اقتدار میں رہے ہیں اس لیے جانتے ہیں کہ پارٹی کی مارکیٹنگ کس طرح کرنی ہے۔
نئی جماعت کی تشکیل،بڑے نام شمولیت کیلئے تیار ہیں،مفتاح اسماعیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
