Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد پولیس کے یونیفارم کا پیٹرن تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد پولیس کے یونیفارم کا پیٹرن تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کے یونیفارم کا پیٹرن تبدیل کر دیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ وفاقی پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کا یونیفارم یکساں ہو گا، افسران و اہلکار پنجاب پولیس کی یونیوفارم جیسے سکس پاکٹ پینٹ پہنیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفاری سوٹ کی طرح شرٹ کو پینٹ سے باہر رکھیں گے، تمام اہلکار نیوی بلیو انیر اور سکائی بلیو شرٹ پہنیں گے۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ نیم پلیٹ کے حوالے سے فرنٹ پاکٹ سائز کی کالی اسٹریپ ہو گی، نئے فیبرک کی بنائی گئی پنجاب طرزکی بیلٹ استعمال کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔