Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزشبلی فراز سے امریکی سفارتخانہ کے اہم عہدیدار کی ملاقات،پاک امریکہ تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق

شبلی فراز سے امریکی سفارتخانہ کے اہم عہدیدار کی ملاقات،پاک امریکہ تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق


اسلام آباد(آئی پی ایس)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز سے امریکی سفارتخانہ کے ڈپٹی پولیٹکل کونسلر کرسٹوفر جے براؤن نے ملاقات کی ، ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی جس میں پاکستان امریکہ تعلقات ، دوطرفہ تعاون ، آئی ایم ایف پروگرام سمیت پاکستان کی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کا معاشی اور  سیاسی استحکام آپس میں جڑے ہوئے ہیں، ہم پرامن سیاست یقین رکھتے ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈائیلاگ بہت ضروری ہے،
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات ہی واحد حل ہے۔ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی بطور جماعت تشدد اور فساد کو رد کرتی ہے۔ پاکستان ایک عظیم ملک ، عوام غیور ہیں۔
ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔
ملک کی زیادہ تر آ بادی نوجوانوں پر مشتمل ہے انکو ترقی کے مرکزی دھارے میں لیکر آنا ہے ،
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے ۔ قانون سازی ایک سنجیدہ مسلہ ہے اور اس کے لئے ترجیحات کو واضح کرنا ہوگا۔ ملک کو درپیش مسائل کا حل سیاسی و معاشی استحکام ہے ۔ صحت اور تعلیم کو ترجیح دینا ہو گی ،مختلف شعبوں میں اصلاحات لانا ہونگی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔