اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت کا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ ،قومی اسمبلی کا اجلاس 8مئی کو طلب کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع پارلیمانی امورکے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر چار بجے طلب کرنے کی تجویز ہے ، قومی اسمبلی اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی،قومی اسمبلی اجلاس میں قومی ایشوز سمیت اہم امور پر بحث کی جائے گی ۔
