میرپور،آزاد پتن پل کے قریب حادثے کے بعد دریا برد ہونے والے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور آئندہ انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے امیدوارسردار صغیر چغتائی اور انکے ڈرائیو کی ڈیڈ باڈیز8روز بعد منگلا ڈیم سے مل گئیں ۔
ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر میرپور بدر منیر کے مطابق منگلا ڈیم سے نکالی گئی سردار صغیر اور ان کے ڈرائیور کی میت کو ڈی ایچ کیو میرپور منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ 11جون کو آزادکشمیراورپاکستان کے سنگم پر واقع آزاد پتن پل کے قریب دو گاڑیاں ٹکرا کر دریائے جہلم میں جا گری تھیں ، حادثے کے نتیجے میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور آئندہ انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار صغیر چغتائی سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
