لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری 2مئی کوسابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو درخواست پر سماعت کریں گے۔
درخواست گزار پرویز الٰہی نے موقف اپنایا ہے کہ اینٹی کرپشن عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت بعدازگرفتاری خارج کی، پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت منظور کی جائے۔
واضح رہے گزشتہ ماہ 27 مارچ کو اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت خارج کی تھی۔
