ہومپاکستانایف آئی اےکی راولپنڈی میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں ،3ملزمان کے خلاف مقدمات درج

ایف آئی اےکی راولپنڈی میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں ،3ملزمان کے خلاف مقدمات درج

اسلام آباد(سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد زون کی آئیسکو حکام کے ہمراہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈائون، انسپکٹر فہد اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد پرویز کی قیادت میں راولپنڈی میں دس جگہ پر کامیاب چھاپے مارے گئے ،

چھاپوں کے دوران تین بجلی میٹر کو بجلی چور ی میں ملوث پایا گیاجس کی وجہ سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا تھا، میٹر سے فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں تین الگ الگ ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق آئیسکو کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں سختی سے جاری رہیں گی ۔

CamScanner 04 26 2024 12.31 page 0001

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔