Monday, May 25, 2026
ہومتازہ ترینپٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں دوبارہ اضافے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آگیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائیوں میں اضافہ کر دیا۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد لوکل سفر کرنا بھی مشکل ہو گیا، ٹرانسپورٹرز مالکان نے کرائیوں میں خود کار اضافہ کر دیا۔ گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافہ کر دیا، جس سے شہری پریشان ہو گئے۔ٹرانسپورٹرز بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے کاروبار متاثر ہونے پر پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ مشکلات کم ہو سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔