ہومبریکنگ نیوزطویل عرصے بعد بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ تشکیل ،جے یو آئی حصہ نہیں بنی

طویل عرصے بعد بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ تشکیل ،جے یو آئی حصہ نہیں بنی

کوئٹہ(آئی پی ایس )بلوچستان کی نومنتخب 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاس میں منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے وزرا سے حلف لیا، تقریب میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی و ارکان صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔ حلف اٹھانے والوں میں مسلم لیگ نون کے سردار عبدالرحمان کھیتران، نور محمد دمڑ، عاصم کرد گیلو، شعیب نوشیروانی، راحیلہ حمید درانی اور سلیم کھوسہ شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی کے صادق عمرانی، ظہور بلیدی، علی مدد جتک، بخت کاکڑ، سردار سرفراز ڈومکی، فیصل جمالی نے بھی حلف اٹھا لیا۔ صوبائی کابینہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے میر ضیا اللہ لانگو اور نوابزدہ طارق مگسی نے بھی حلف اٹھایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔