ہومپاکستانآزاد کشمیر انتخابات ، تحریک انصاف مسلم کانفرنس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہوسکی ، دونوں جماعتیں منشور کے مطابق حصہ لیں گی

آزاد کشمیر انتخابات ، تحریک انصاف مسلم کانفرنس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہوسکی ، دونوں جماعتیں منشور کے مطابق حصہ لیں گی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس میں آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہوسکی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس میں آزاد کشمیر کے آئندہ ہونے والے انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہوسکی ۔دونوں جماعتیں الیکشن میں اپنے منشور کے مطابق حصہ لیں گی ۔الیکشن کے بعد حکومت کے سازی کے عمل میں دونوں جماعتو ں نے مل کر حکومت بنانے پر اتفاق کیا ۔ قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان سے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ملاقات ،ملاقات میں وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عامر کیانی بھی موجود تھے ،ملاقات میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بات چیت،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آزاد کشمیر کی دونوں بڑی سیاسی پارٹیاں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس اپنے اپنے منشور کے مطابق انتخابات میں شریک ہوں گی تاہم کشمیر کے مسئلے پر دونوں پارٹیاں کے موقف میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور اس حوالے سے دونوں پارٹیاں مل کر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔