Wednesday, January 28, 2026
ہومٹاپ سٹوریاسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جہلم میں زمین سے متعلق نیب کیس میں فواد چوہدری کی درخواست پر ضمانت منظور کی۔

فواد چوہدری کی جانب سے وکیل قیصر امام عدالت میں پیش ہوئے۔

فواد چوہدری نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔