اسلام آباد،پنجاب کے محکمہ تعلقات عامہ اور ایئر یونیورسٹی اسلام آباد کے مابین ایم او یو طے پاگیا،مفاہمتی یاداشت کے مطابق دونوں ادارے سٹوڈنٹس کی پیشہ تعلیم و تربیت میں تعاون کریں گے ،ایم او یو وائس چانسلر ائر یونیورسٹی وائس ائر مارشل ریٹائرڈ جاویداحمد کی موجودگی میں طے پایاجس پر دستحط ڈائریکٹر تعلقات عامہ پنجاب حامد جاوید اعوان ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز فضائلہ علی نے کئے ۔تقریب میں ڈائریکٹر اکیڈیمک ایئر وائسں مارشل ریٹائرڈ طارق متین، ڈائریکٹر ریسرچ ائر کموڈور افضال احمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ محمد اویس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلیسمنٹ صباح الدین قاضی نے شرکت کی ۔وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی ایئر مارشل (ر)جاوید احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو اعلی معیاری تعلیم کے ساتھ تربیت اور اس پر مشقِ ہنر سے آراستہ کرنا بطور قومی فریضہ بھی ہماری جامعات کی ذمہ داریوں میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ہم اس پر خلوص نیت سے کمر بستہ ہیں، یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے وسائل کو پوری طرح استعمال کریں اور حکومت پاکستان کے قومی ترقی کی سمت میں اٹھائے گئے ہر اقدام کی حتی المقدور حمایت اور معاونت کریں۔انہوں نے کہا کہ ایم او یو سے سٹوڈنٹس کو اپنے شعبوں میں عملی تربیت کے مواقع میسر ہوں گے ۔وائس ائیرمارشل ریٹائرڈ جاوید احمد نے کہا کہ موجودہ حالات میں مصدقہ اطلاعات سے آگاہی اہم ٹاسک ہے اورحکومت پنجاب کی تشہیر میں محکمہ اطلاعات کا کردار نمایاں ہے ۔ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی ڈویژن حامد جاوید اعوان نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے موثر میڈیا مینجمنٹ کے لیے کوشاں ہیں اور ڈی جی پی آر ثمن رائے محکمہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔
پنجاب کے محکمہ تعلقات عامہ اور ایئر یونیورسٹی اسلام آباد کے مابین ایم او یو طے پاگیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
