ہومکھیلآصف علی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹاپ آرڈر کی ناکامی پر پردہ ڈال دیا

آصف علی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹاپ آرڈر کی ناکامی پر پردہ ڈال دیا

ابو ظہبی، پی ایس ایل 6 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن لاہور قلندرز کے خلاف مشکلات کا شکار رہی تاہم آصف علی نے جارحانہ نصف سنچری اسکور کرکے ٹیم کا اسکور مستحکم کردیا۔

ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو لاہور قلندرز کے بولرز نے غلط ثابت کردیا۔ اننگز کا آغاز کرنے والے عثمان خواجہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔جیمز فالکنر نے روحیل نذیر کو ایک، حسین طلعت کو 8 اور پچھلے میچ کے ہیرو کولن منرو کو 4 رنز پر آٹ کرکے اسلام آباد کی مشکلات میں اضافہ کردیا جب کہ حارث رف نے کپتان شاداب خان کی اننگز کا خاتمہ 5 رنز پر کیا۔بعد ازاں آصف علی نے افتخار احمد کے ساتھ ملکر ٹاپ آرڈر کی ناکامی پر پردہ ڈال دیا، آصف علی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔واضح رہے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پچھلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹ سے شکست دی تھی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔