Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزمحمود اچکزئی کا صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ

محمود اچکزئی کا صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدر مملکت کے انتخاب کے لئے نامزد امیدوار محمود اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کے اگلے صدر کے انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب 9 مارچ بروز ہفتہ ( کل ) کو ہوگا اور انتخاب میں حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کو بطور امیدوار نامزد کیا گیا تھا جبکہ محمود اچکزئی پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے ارکین کی جانب سے بطور امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔
سابق صدر آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات بھی منظور ہو چکے ہیں۔
تاہم، انتخاب سے ایک روز قبل محمود اچکزئی کی جانب سے انتخاب کو ملتوی کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا ہے۔
صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر صدراتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں اس لئے الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔

WhatsApp Image 2024 03 08 at 3.15.23 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔