ہومبریکنگ نیوزپاور سیکٹر کا گردشی قرض دوہزار چھ سو چھتیس ارب روپے ہو گیا

پاور سیکٹر کا گردشی قرض دوہزار چھ سو چھتیس ارب روپے ہو گیا

اسلام آباد(سب نیوز )حکومت نے بنیادی ٹیرف بھی بڑھایا پھر بھی گردشی قرض رک نہیں پایا ۔ پاور سیکٹر کا گردشی قرض دوہزار چھ سو چھتیس ارب روپے ہو گیا ۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق فیول پرائس اور سہ ماہی چارجز میں اضافے کے باوجود قرضہ قابو میں نہیں آ رہا ۔ آئی ایم ایف نے گردشی قرض تئیس سو دس ارب روپے تک رکھنے کا ہدف دیا تھا ۔ آئی پی پیز کیسترہ سو ساٹھ ارب ، جنکوز کے ایک سو گیارہ ارب اور پاور ہولڈنگ کمپنی کے سود کی مد میں سات سو پینسٹھ ارب روپے واجب الادا ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔