ہومبریکنگ نیوزوزارت اعلیٰ کا پہلا دن، مریم نواز نے کسے ڈانٹ پلا دی؟

وزارت اعلیٰ کا پہلا دن، مریم نواز نے کسے ڈانٹ پلا دی؟

لاہور (نیوز ڈیسک) مریم نواز کی آج پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا پہلا دن ہے جس کے آغاز میں ہی انہوں نے غصے کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز رائیونڈ سے دفتر پہنچ گئیں۔

راستے میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کے ٹریفک روکنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ ٹریفک مینجمنٹ ٹھیک کریں، شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی نے بھاری اکثریت سے مریم نواز کو وزیرِ اعلیٰ منتخب کیا ہے۔

ان سے گزشتہ روز ہی گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے عہدے کاحلف لیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔