ہومبریکنگ نیوزشیر افضل مروت اور بیرسٹر گوہر میں اختلافات ختم، صلح ہو گئی

شیر افضل مروت اور بیرسٹر گوہر میں اختلافات ختم، صلح ہو گئی

اسلام آباد(سب نیوز )پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان بازی پر شوکاز کے سلسلہ میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر سے ملنے پہنچ گئے، ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر علی اور شیر افضل مروت بغلگیر ہو گئے۔

ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا، اس موقع پر شیر افضل بیرسٹر گوہر کو بوسہ بھی دیتے رہے، دونوں رہنماں کی مابین اختلافات ختم، صلح ہوگئی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر عمر ایوب نے شیر افضل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ جاری کئے گئے نوٹس میں شیر افضل مروت کو دو روز میں غیر مشروط معافی مانگنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔