لاہور (سب نیوز )میاں اسلم اقبال مفرور،پی ٹی آئی نے وزیر اعلی کا امیدوار تبدیل کر دیا،رانا آفتاب اقبال نامزد ۔پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر نے کہا ہے کہ میاں اسلم اقبال کو بانی چیرمین عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب کے عہدے کے لئے نامزد کیا تھا۔ ان کو گرفتار کرنے لے لئے سارے صوبے کی پولیس اسمبلی کے گرد موجود ہے۔ اس صورتحال میں میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے پاڑٹی قیادت اور میاں اسلم اقبال نے نے وزیراعلی کے انتخاب کے لئے رانا آفتاب احمد خان کو نامزد کیا ہے۔ رانا صاحب پانچ مرتبہ صوبائی اسمبلی میں منتخب ہوئے اور ایوان میں سنیر ترین آدمی ہیں۔ فارم 45 کے مطابق ان کے پاس 212 سے زائد ممبران کی حمایت حاصل ہے۔ جمہوریت کا شب خون مارنے والی نون لیگ کے پاس صرف 40 کے قریب حقیقی ممبر ہیں اور باقی تمام مسترد شدہ 9 فروری کی جعل سازی کی پیداوار ہیں۔
ہومبریکنگ نیوزمیاں اسلم اقبال مفرور،پی ٹی آئی نے وزیر اعلی کا امیدوار تبدیل کر دیا،رانا آفتاب اقبال نامزد
میاں اسلم اقبال مفرور،پی ٹی آئی نے وزیر اعلی کا امیدوار تبدیل کر دیا،رانا آفتاب اقبال نامزد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
