ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے کو بیواوں کی زمین زبردستی حاصل کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے کو بیواوں کی زمین زبردستی حاصل کرنے سے روک دیا

اسلام آباد،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے کو زبردستی زمین حاصل کرنے سے روکتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے علاقہ سہالہ میں زمین کی ایکوائر کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دو بیواوں کی طرف سے ڈی ایچ اے کی جانب سے زبردستی زمین لینے کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر ڈی ایچ اے براہ راست کیسے زمین ایکوائر کرسکتا ہے؟ عدالت نے ڈسٹرکٹ کلیکٹر، ڈی ایچ اے اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی ایچ اے کو زبردستی زمین حاصل کرنے سے روک دیا۔ نوٹیفکیشن معطل کر کے 21 جون تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ یاد رہے کہ لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر نے ڈی ایچ اے کے لیے سہالہ میں 188 کنال زمین ایکوائر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔