ہومتازہ ترینکینیڈا میں مذہبی منافرت کا دلخراش واقعہ، ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی خاندان کو کچل دیا، 4 افراد جاں بحق

کینیڈا میں مذہبی منافرت کا دلخراش واقعہ، ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی خاندان کو کچل دیا، 4 افراد جاں بحق

ٹورنٹو،کینیڈا کے جنوبی صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی خاندان کو کچل دیا،4 افراد جاں بحق، بچہ زخمی۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی مسلم خاندان کو کچل دیا، حملے میں چار افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق باقاعدہ منصوبہ بندی سے مسلم فیملی کو ٹارگٹ کیا گیا۔مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات، کینیڈا میں جنونی ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی خاندان کو کچل دیا، حملے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا۔کینیڈین پولیس کے مطابق مسلمان خاندان کے چار افراد کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گاڑی کے نیچے روند کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے اسے نفرت پر مبنی جرم قرار دیا۔کینیڈا کے جنوبی صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں مسلم فیملی پر حملہ کیا گیا۔ ڈرائیور نے ٹرک فٹ پاتھ پر چڑھا کر اس خاندان کو نشانہ بنایا۔ پولیس نے بیس سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔