ڈی آئی خان،پاکستان کے کم عمر مارشل آرٹسٹ نے بھارت کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی 13 سالہ مارشل آرٹسٹ نعمان محسود نے بھارت کا بنا ہوا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز بک میں درج کر والیا۔نعمان محسود نے بھارت کے امان چھتریا کا کیپ اپس کا ریکارڈ توڑا۔ بھارت کے امان چھتریا نے ایک منٹ میں 47 کیپ اپس کیے تھے جبکہ نعمان محسود نے ایک منٹ میں 52 کیپ اپس کر کے ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کر دی۔نعمان محسود نے کہا کہ بھارت کا ریکارڈ توڑ کر فخر محسوس کر رہاہوں اور پاکستان اور وزیرستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں۔اس سے قبل بھی نعمان محسود مختلف ریکارڈز توڑ کر اپنا نام گنیز بک میں درج کر واچکے ہیں۔
پاکستان کے کم عمر مارشل آرٹسٹ نے بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز بک میں درج کر والیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
