ہومپاکستانپنجاب میں مزارات کو زائرین کیلئے کھول دیا گیا

پنجاب میں مزارات کو زائرین کیلئے کھول دیا گیا

لاہور،کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر پنجاب بھر میں مزارات کو ایک ماہ بعد زائرین کے لیے کھول دیا گیا،محکمہ صحت پنجاب نے کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا کی سفارشات پر صوبے میں مزارات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے بعد لاہور میں حضرت داتا گنج بخش اور بی بی پاکدامن سمیت دیگر مزارات کو کھول دیا گیا ہے،وزیرمذہبی امور سعید الحسن شاہ نے لاہور میں داتادربار پر حاضری دی اورمزار کو زائرین کے لیے کھولا جب کہ وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ نے داتا دربار پر مزارکی قفل کشائی کی۔ملتان میں بھی تمام مزارات کھول دئیے گئے، محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ ملتان، شہری دربار پر حاضری کے وقت ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں۔حضرت بہاوالدین زکریا ، شاہ شمس اورشاہ رکن عالم کے دربار بھی کھول دئیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔