ہومپاکستانکرپشن الزامات :ایف آئی اے نے پولیس انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی،کاپی سب نیوز پر

کرپشن الزامات :ایف آئی اے نے پولیس انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی،کاپی سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کرپشن کے الزامات پر اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر منصور احمد نے پرائیویٹ شخص راجہ محمد منیر کی فعال ملی بھگت سے تھانہ نیلور اسلام آباد میں مقدمہ ایف آئی آر 129/2022 کی تفتیش کے دوران شکایت کنندہ سے 2,500,000// روپے بھتہ لیا۔

کاشف ریاض اعوان ایس آئی ایف آئی اے اے سی سی نے ایف آئی اے اے سی سی اسلام آباد میں زیر دفعہ 109، 161 پی پی سی آر/ ڈبلیو 5(2) 47 پی سی اے میں ایف آئی آر درج کرائی جبکہ احتشام گوندل ایس آئی ایف آئی اے اے سی سی کیس کی تفتیش کریں گے۔

اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر منصور نامی ملزم کو احتشام گوندل ایس آئی ایف آئی اے اے سی سی نے گرفتار کر لیا ہے اور اسے کل اعلقا مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

1 23

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔