ہومپاکستانوزیرہوا بازی کے پائلٹس سے متعلق بیان سے پی آئی اے کو 7.9 ارب کا نقصان

وزیرہوا بازی کے پائلٹس سے متعلق بیان سے پی آئی اے کو 7.9 ارب کا نقصان

اسلام آباد، وزیر ہوا بازی کے پائلٹس سے متعلق بیان سے پی آئی اے کو 7 اعشاریہ 9 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس ہوا جس میں وزارت ہوا بازی نے تحریری جواب جمع کرایا کہ وزیر ہوا بازی غلام سرور کے پائلٹس سے متعلق بیان دینے سے 6 ماہ میں فلائٹس آپریشن متاثر ہوئے، جس کے سبب پی آئی اے کو 7 اعشاریہ 9 ارب روپے کا نقصان ہوا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اب تک 14 پائلٹس کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔