اسلام آباد(سب نیوز) سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کا معاملہ،حکومت کی جانب سے عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈاون کافیصلہ کر لیاگیا۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں ایک نادرا کا افیسر بھی شامل کر لیا،سینکڑوں اکاونٹس کی شناخت کر لی گئی جبکہ حساس اداروں کی جانب سےمزید اکاونٹس کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کےنام ای سی ایل اور سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اورساتھ یہ شناخت ہو جانے والے اکاونٹس کو پی ٹی اے کے ذریعے بلاک کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے چلنے والے اکاونٹس ہولڈر کے نام بھی ای سی ایل اور سٹاپ لسٹ میں شامل ہوں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات ایف آئی اے حکام کے ساتھ آج پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس میں عدلیہ مخالف مہم کے حوالے سے آگاہ کیا جائیگا۔
