اسلام آباد،ملکی نوجوانوں کو قومی سطح پر فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا معاملہ،وزیراعظم عمران خان نے یوتھ کونسل کے دوسرے بیچ کی منظوری دے دی،وزیراعظم عمران خان کونسل کے پیٹرن ان چیف اور عثمان ڈارچیئرمین مقررہوگئے ،اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ سب نیوز کو موصول نوٹیفکیشن کے مطابق کونسل 33 نوجوانوں پر مشتمل ہو گی جس میں نیشنل یوتھ کونسل میں کھیل، تعلیم، مذہب، معیشت اور آرٹس اینڈ کلچرل سے وابستہ نوجوان شامل ہیں جبکہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امور نوجوانان کے وزیر، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ڈپٹی سیکرٹری کونسل کے ارکان میں شامل ہیں۔سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ نوجوانوں کو ملکی فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا وعدہ پورا کر دیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی دلچسپی پر ان کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے یوتھ کونسل میں شامل تمام نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کونسل کا ایجنڈا ملکی سطح پر نوجوانوں کی ترقی ہو گا،اب پاور کوریڈورز میں نوجوانوں کی آواز سنی جائیگی۔عثمان ڈار نے کہا کہ ملک بھر میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریبات میں بھی یہ نوجوان شریک ہوں گے، کونسل وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی،کونسل کے پہلے بیچ نے زبردست کام کیا ہے، بطور علمنائی انہیں ساتھ رکھیں ۔
وزیراعظم نے یوتھ کونسل کے دوسرے بیچ کی منظوری دے دی،عمران خان کونسل کے پیٹرن ان چیف اور عثمان ڈار چیئرمین مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔




