اسلام آباد ،میٹروپولٹین کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے احکامات پر واجبات کی عدم ادائیگی پر جی 9،ایچ 13اور سیکٹر جی 7میں6جائیدادیں سیل کر دی گئیں ، سیل کی گئی پراپرٹیز میں زبیر پلازہ ، امپیرئل مارکی ، سکائی لائن اپارٹمنٹ اور زارا ہائٹس ایچ 13 سمیت دیگر شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم سی آئی کی طرف سے ان پراپرٹیز کے مالکان کو واجبات کی ادائیگی کیلئے متعدد بار خط لکھے گئے تھے، تاہم واجبات کی عدم ادائیگی پر بدھ کے روز ایم سی آئی اور سی ڈ ی اے کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف سیکٹرز میں 6جائیدادیں سیل کر دیں۔ سیل کی گئی پراپرٹیز میں پلاٹ نمبر 3کلاس تھری ،ایس /سی جی 7/3، پلاٹ نمبر 21بی جی نائن مرکز، زبیر پلازہ ایچ 13، امپیرئل مارکی ایچ13، سکائی لائن اپارٹمنٹ ایچ 13اور زارا ہائٹس ایچ 13شامل ہیں۔



