Friday, May 8, 2026
ہومتازہ ترینعمران خان سینئر وکیل لطیف کھوسہ کی کارکردگی سے ناخوش،پیروی سے ہٹا دیا :ذرائع

عمران خان سینئر وکیل لطیف کھوسہ کی کارکردگی سے ناخوش،پیروی سے ہٹا دیا :ذرائع

اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی لیگل ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہ ہونے کے باعث نیب کیسز کی پیروی کرنے والے وکلا کی ٹیم کو تبدیل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے رواں ہفتے اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت کے دوران عدم اطمینان کا اظہار کیا اور بیرسٹر علی ظفر اور سکندر ذوالقرنین کو نیب کیسز کی پیروی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے دوران سینئیر قانون دان لطیف کھوسہ کی کارکردگی سے متعلق مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب کیسز کی کارروائی سے میں مطمئن نہیں، لطیف کھوسہ بغیر تیاری کے آجاتا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو 190 پانڈ نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مخر کردی گئی تھی۔ فرد جرم کی کارروائی 24 جنوری تک ملتوی کی گئی۔ عمران خان کی جانب سے لیگل ٹیم تبدیل ہونے کے باعث عدالت نے کارروائی مخر کی۔ آئندہ سماعت پر عمران خان اور بشری بی بی کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر، سکندر ذوالقرنین اور عثمان گل پیش ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔