Thursday, May 7, 2026
ہومبریکنگ نیوزیا اللہ خیر۔۔۔ زلزلے کے شدید جھٹکے ،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

یا اللہ خیر۔۔۔ زلزلے کے شدید جھٹکے ،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان کے مختلف علاقوں ہرنائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کامرکز 45 کلومیٹرجنوب مشرق ہرنائی تھا. زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۫۔

زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث چھتوں پر لگے پنکھے ہلنے لگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔