ہومتازہ ترینوفاقی بیورو کریسی میں تقرر تبادلے ، گریڈ 22کے افسر پرویز احمد جونیجو چیئرمین ای او بی آئی تعینات

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر تبادلے ، گریڈ 22کے افسر پرویز احمد جونیجو چیئرمین ای او بی آئی تعینات

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی بیورو کریسی میں تقرر تبادلے ،سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 22کے افسر پرویز احمد جونیجو کوچیئرمین ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن(ای او بی آئی)تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل وہ سیکرٹری سیفران کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ علاوہ ازیں گریڈ22کے افسرناہیددرانی کو چیئر پرسن ای او بی آئی کے عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری سیفران تعینات کردیا گیا ہے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژ ن کی طرف سے دونوں تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔

1 1
2 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔