اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ گزشتہ شب بلوچستان میں ہمارے سپاہیوںپر ہونیوالے دہشتگردحملے، جس کے نتیجے میں4 جوان شہیداور 8زخمی ہوئے،کی شدیدمذمت کرتاہوں۔میری دعائیں اورہمدردیاں شہداکے اہلِ خانہ کیساتھ ہیں۔ان دہشتگردوں کیخلاف ہماری لڑائی جاری رہی گی اورہم انہیں بلوچستان میں امن و ترقی تاراج کرنیکی اجازت نہیں دینگے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ اور تربت میں ایف سی پر 2 دہشت گرد حملے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید جبکہ 8 زخمی ہوئے۔پہلے حملے میں پیر اسماعیل زیارت کے قریب ایف سی پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جہاں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 سے 5 دہشت گرد مارے گئے اور 7 سے 8 دہشت گرد زخمی ہوئے۔فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 4 بہادر جوان شہید ہوئے جبکہ 6 زخمی ہوئے۔دوسرے واقعے میں تربت میں ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ واقعہ میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے اور 5 دہشت گرد مارے گئے۔
دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی،وزیراعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
