اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور کرومیٹک ٹرسٹ نے بچوں میں تمباکو نوشی روکنے کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر فضا میں غبارے چھوڑے۔ عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی پر کرومیٹک ٹرسٹ کی پوسٹ کارڈ کمپین کا بہترین ڈیزائن فضا میں چھوڑا گیا۔ پروگرام میں دنیا کو یہ پیغام دیا گیا کہ پاکستان تمباکو نوشی کے تدارک کیلیے انتہائی سنجیدہ ہے اور ہر ممکن حد تک کوشش کرے گا۔میڈیا سے گفتگو میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کرومیٹک شارق محمود خان نے تمباکو نوشی کے خلاف سخت اقدامات پر ڈی سی اسلام آباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے بچوں کو تمباکو فروخت کرنے پر جرمانے اور تمباکو بیچنے والوں کی رجسٹریشن بہترین اقدام ہیں جن سے تمباکو کے استعمال میں واضع کمی آئے گی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہائی کرائی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بچوں میں تمباکو نوشی کو ہر صورت روکا جائے گا۔ انہوں نے انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ اس ایونٹ پر کرومیٹک ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔
چھوٹے بچوں میں تمباکو نوشی کو ہر صورت روکا جائے گا، حمزہ شفقات ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور کرومیٹک ٹرسٹ نے بچوں میں تمباکو نوشی روکنے کیلئے فضا میں غبارے چھوڑے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
