اسلام آباد،وزیر اعظم وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آزاد کشمیر اسمبلی کے آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کچھ نشستوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، آزاد کشمیر کی 45 نشستوں کیلئے 300 امیدواروں نے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست دی تھی۔

