راولپنڈی(آئی پی ایس )ڈی جی آئی ایس پی آربابر افتخار نے یوم تکبیرپرکہا کہ 23 سال قبل آج کے دن پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔تفصیلات کے مطابق یوم تکبیر کے موقع پرڈی جی آئی ایس پی آربابر افتخارنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان نے 23 سال قبل آج کے دن اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا، مسلح افواج اورقوم خواب کی تکمیل میں حصہ لینے والے تمام افراد کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ آج کے دن پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا، پاکستان نے کم ازکم قابل اعتماد ایٹمی ڈیٹرنس برقراررکھتے ہوئے طاقت کا توازن قائم کیا۔
پاک فوج جوہری طاقت کا خواب حقیقت بنانے والوں کو سلام پیش کرتی ہے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
