ہومپاکستانآئندہ نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں،وزیراعظم عمران خان

آئندہ نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں،وزیراعظم عمران خان

ہری پور،وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مکمل ہو گیا ہے، کبھی کسی نے لانگ ٹرم پلاننگ نہیں کی، آنے والی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان نے ہری پور کے دورے کے موقع پر پودا لگایا، اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت پہلے ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مکمل ہو گیا ہے۔ اس وقت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے لیکن کبھی کسی نے لانگ ٹرم پلاننگ نہیں کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ 5 جون کو ماحولیات کا دن منایا جائے گا۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے لیکن پاکستان میں جنگلات کی کٹائی ہو رہی ہے جو تشویشناک بات ہے۔انہوں نے کہا درخت لگانے سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم ہوں گے۔وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کا آغاز خیبرپختونخوا سے کیا، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو گلوبل وارمنگ کیخلاف اقدامات کر رہا ہے، آئندہ نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، ورلڈ انوائرنمنٹ ڈے کی میزبانی ایک اعزاز ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔