ہومپاکستانعلی ظفر کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ مل گئی،راجہ ریاض کا دعوی

علی ظفر کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ مل گئی،راجہ ریاض کا دعوی

لاہور،تحریک انصاف ترین گروپ کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر راجہ ریاض نے دعوی کیا ہے کہ علی ظفر ایڈووکیٹ کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ مل گئی ہے۔

تحریک تحریک انصاف ترین گروپ کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ نیوٹرل ایمپائر نے جہانگیر ترین کے حق میں فیصلہ دے دیا اورعلی ظفر ایڈووکیٹ کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلیئر قرار دیا گیا ہے، ہم نے شروع دن سے جو موقف اختیار کیا علی ظفر ایڈوکیٹ کی رپورٹ میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ علی ظفر ایڈووکیٹ کی رپورٹ جہانگیر ترین کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے منہ تمانچہ ہے، اب ایف آئی اے کے پاس مزید تحقیقات کا کوئی جواز نہیں ہے، رپورٹ حق میں آنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، جہانگیر ترین اور ہم سب سرخرو ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔