ہومدنیاکورونا وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کے لئے 50 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف

کورونا وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کے لئے 50 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد(آئی پی ایس )عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کے لئے 50 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف)نے عالمی سطح پر اقتصادی بہتری کے لئے صحت کے بحران کے خاتمہ کے لئے دنیا بھر میں گرانٹس، حکومتی وسائل اور صاحب ثروت افراد اور امیر ممالک پر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے تحفظ اور عالمی معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے کم ازکم 50 ارب ڈالر کے وسائل کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔تجویز کے ممالک اس رقم سے رواں سال 2021 کے اختتام تک دنیا بھر کے تمام ممالک میں کم از کم 40 فیصد آبادی کو کورونا سے تحفظ کے لئے ویکسین لگائی جائے۔ مزید برآں آئندہ سال 2022 کے پہلے چھ ماہ میں 60 فیصد عالمی آبادی کی ویکسین کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ عالمی آبادی کو کورونا وائرس سے تحفظ کی ویکسین لگا کر معاشی اور صحت کے نقصانات کو کم سے کم کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔اس کے علاوہ عالمی ادارہ نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے بحران کو محدود کرنے کیلئے مرض کی تشخیص کے نظام کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور ویکسین کی کم شرح والے ممالک کیلئیاضافی وسائل کی دستیابی بھی بنیادی اہمیت کی اہمیت ہے۔آئی ایم ایف نے تجویز کیا ہے کہ تحفظ کی حکمت عملی کے تحت صرف رقوم یا وسائل کی فراہمی کے وعدوں کے برعکس آگے بڑھتے ہوئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ مالی وسائل کی فراہمی کے علاوہ ویکسین کے عطیات کی فراہمی اور رسک کے خاتمہ کی سرمایہ کاری کے فروغ سے کورونا وائرس کے عالمی بحران کی شدت کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔